صفحہ اول / پاکستان / منی بجٹ پیش،بچوں کا دودھ،ڈبل روٹی،ادویات کاخام مال ودیگرسامان مہنگاہوگا

منی بجٹ پیش،بچوں کا دودھ،ڈبل روٹی،ادویات کاخام مال ودیگرسامان مہنگاہوگا

اسلام آباد . تحریک انصاف نے رواں مالی سال کا دوسرا ضمنی بجٹ (فنانس سپلمینٹری بل 2021ء )قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جس کے تحت 343ارب کی ٹیکس چھوٹ و دیگر رعایتیں ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس سے بچوں کو دودھ ، ڈبل روٹی ، ادویات کا خام مال ، ماچس ،درآمدی فون ، سائیکلیں ، میک اپ کا سامان، ڈبے کا دہی ، پنیر ، مکھن ، کریم ، دیسی گھی مہنگا ہوگا .

منی بجٹ میں بچوں کے لیے بری خبر ہے، امپورٹڈ اشیا پر سیلز ٹیکس 7 اور 12 سے بڑھا کر 17 فی صد کر دیا گیا ہے، امپورٹڈ چاکلیٹ مہنگی کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، امپورٹڈ ٹافیاں اور لالی پاپ بھی مہنگے کیے جائیں گے پیکٹوں‌میں‌بند چاول ، سویوں ، بن ، پر بھی اضافی جنرل ٹیکس عائد ہوگا ،موبائل فون کالز پر ٹیکس میں پانچ فیصد اضافہ کیاگیا ہے .

وفاقی وزیر خزانہ نے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جسے غور اور سفارشات کیلئے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے سپرد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس بل کو قومی اسمبلی ہی میں شق وار خواندگی کے بعد منظور کروانے کی حکمت عملی طے کی گئی ہے .

بل کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ 1990میں متعارف کروائیں‌گئیں ،ترامیم کے تحت ملک کی گھریلوصنعتوں کی ترقی کیلئے کا ٹیج انڈسٹری کیلئے جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 10فیصد سے کم کرکے 8 فیصد کردی گئی ہے وہ دوکاندار جن کا مختلف خریداروں پر کا ٹا گیا ود ہولڈنگ ٹیکس سیلز ٹیکس رجسٹریشن کیلئے طے شدہ حد 50لاکھ سالانہ کو عبور کر گیا ہے ان کیلئے سیلز ٹیکس ، رجسٹریشن لامی قرار دی گئی ہے .

ملکی معیشت کو کو دستاویزی بنانے کیلئے ڈیبٹ کارڈ ، کریڈٹ کارڈ ، یا الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیوں‌پر شناختی کارٍڈ کی شرط ختم کر دی گئی ہے ، سیلز ٹیکس ایکٹ‌میں ایک نئی ترمیم کےتحت ملک میں الیکڑانک فائلنگ اور آن لائن مانٹرنگ کے نظام کے آغاز کی نگرانی کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف ڈیجٹیل انوائسنگ اینڈ انلاسز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے .

ڈائریکٹر اس کے سربراہ ہونگے ان کی معاونت ملک بھر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر حکام کریں گے ،سیکشن 33میں‌کی گئی ایک ترمیم کے تحت الیکٹرانک مانیٹرنگ کےعمل میں سگریٹ ، سگریٹ کے پیکٹ ، سگریٹ کے سٹاک اور مارکیٹ میں سپلائی کی مکمل نگرانی ہوگی جبکہ سمگل شدہ ، غیر قانونی یا جعلی سگریٹ کا ذخیرہ دستیاب ہونے پر سٹاک ضبط کر نے کیلئے ان لینڈ ریونیو افسران کا اختیار ات تفویض کر دئے گئے ہیں اس کیلئے ان لینڈ ریونیو میں‌دستیاب اختیارات استعمال کئے جائیں گے .

دوسری طرف کھانے پینے کی 59 امپورٹڈ اشیا، بیکری اور برانڈڈ فوڈ آئٹمز پر جی ایس ٹی کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز سامنے آ گئی، ادویات کے خام مال اور 200 ڈالر سے مہنگے امپورٹڈ موبائل فونز اور جیولری پر سترہ فیصدٹیکس لگے گا، آیو ڈین ملے درآمدی نمک، مچھلی، چینی، لال مرچ پر بھی جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز ہے، گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس پر ایڈوانس ٹیکس میں سو فیصد اضافہ ہو گا، ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھے گی، غیر ملکی ٹی وی ڈراموں پر بھی ٹیکس لگے گا۔

قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے مالیاتی ضمنی بل کے مطابق قدرتی آفات کی مد میں ملنے والی ریلیف اشیا پر 17 فیصد سیلز ٹیکس دینا پڑے گا، درآمد سلائی مشین، ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کی مشینری، درآمدی چکن پر 17 فیصد ڈیوٹی عائد ہو گی، سولر پینل، ونڈ ٹربائن، پرسنل کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ بھی مہنگے ہونگے، سفارتخانوں کی جانب سے درآمد کی گئی اشیا پر بھی 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔

اُدھر منی بجٹ میں 350 ارب روپے کے ریونیو کیلئے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، تازہ دودھ، گندم اور دالوں پر سیلز ٹیکس نہیں لگے گا، مرغی ، گوشت، گنا اور چینی کا خام مال بھی مستثنٰی ہوں گے، درسی کتب اور سٹیشنری پر بھی چھوٹ اور خصوصی اقتصادی زونز کے پلانٹ اور مشینری پر بھی ٹیکس نہیں لگے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف خدمات کی فراہمی پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، پرسنل کیئر،بیوٹی پارلر، کلینک، ٹور آپریٹر، ٹریول ایجنٹس، آٹو ورکشاپ اور انڈسٹریل مشینری ورکشاپ سروسز شامل ہیں، ہیلتھ کلب، جم،میرج ہال، لانز، شامیانہ اور کیٹرنگ سروسز پر بھی ٹیکس کی سفارش کی گئی ہے۔

امپورٹڈ مٹھائیاں اور جیلی پر بھی رعایتی سیلز ٹیکس ختم کیے جانے کی تجویز ہے، ان اشیاء پر پر سیلز ٹیکس 17 فیصد کیے جانے کی تجویز ہے، امپورٹڈ بچوں کا دودھ بھی مہنگا ہونے کی تجویز ہے، امپورٹڈ ساسیجز اور کیچ اپ پر بھی سیلز ٹیکس 17 فی صد کیے جانے کی تجویز ہے، امپورٹڈ بسکٹ، کیک اور بیکری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 17 فیصد کیے جانے کی تجویز ہے، سائیکلیں بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے، امپورٹڈ سائیکل پر سیلز ٹیکس کی رعایت ختم کردی گئی ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے