صفحہ اول / پاکستان / عوام کے تحفظ اور سلامتی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،آرمی چیف

عوام کے تحفظ اور سلامتی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،آرمی چیف

اسلام آباد ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عوام کی سیکورٹی اور حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے کانووکیشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور قوم کے لیے جان کے نذرانے پیش کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آرمی میڈیکل کور کی ہیلتھ سسٹم میں اہم خدمات ہیں ،ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہیروز ہیں۔ عوام کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

آرمی چیف نے کامیاب گریجویٹس کو ڈگریاں اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو ایوارڈز بھی دیے۔آرمی چیف کو کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی اعزازی فیلو شپ دی گئی۔

آرمی چیف نے کو رونا وبا کے دوران میڈیکل کمیونٹی کے بطور صف اول کے جنگجو کے کر دار کی بھی تعریف کی .قوم ڈآکٹروں‌اور پیرا میڈیکس کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے .

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے