مظفر آباد . آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے،نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے.
سردار تنویر الیاس ممبر اسمبلی کے طور کام جاری رکھیں گے، سینئر وزیر سردار تنویر الیاس کابینہ کے پہلے اجلاس میں بھی شریک نہ ہوئے.
دوسری جانب تنویر الیاس کے ترجمان نے مستعفی ہونے کی اطلاعات کی تصدیق یا تردید سے انکار کر دیا ہے،ترجمان کے مطابق سردارتنویر الیاس اسلام آباد سے باہر ہیں،وہ کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام