صفحہ اول / شہر شہر / بڑھتی ہوئی آبادی وسائل کوتیزی سے ختم کر رہی ہے،فیاض احمد

بڑھتی ہوئی آبادی وسائل کوتیزی سے ختم کر رہی ہے،فیاض احمد

جھنگ . ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے بہبود آباد ی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر سید ذیشان عارف ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر میڈم سلمی پروین، ڈیمو گرافر میڈم ساجدہ حفیظ، ڈاکٹر ناجیہ فاطمہ، ڈاکٹر ذیشان حنیف، میڈم ماریہ سمیت محکمہ صحت اور تعلیم کے افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن سید ذیشان عارف نے حکومتی اقدامات بارے بریفنگ بھی دی اور محکمانہ سروسز اور کارکردگی بارے تفصیلی آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ہمارے وسائل کوتیزی سے ختم کر رہی ہے۔ اس ضمن میں علمائے کرام اپنے خطبات میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے پیغامات لوگوں تک پہنچائیں تاکہ ہم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے بچوں کی بہتر کفالت کرسکیں۔

معاشرے کا ہرفرد بہبود آبادی کے حوالہ سے اپنا فعال کردار ادا کرے کیونکہ آبادی کوکنٹرول کرنے سے ہمارے بچوں کا مستقبل روشن ہوگااور ہر ایک کو اس کا حق ملے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے مضمرات کے حوالہ سے یوتھ کو آگاہ رکھا جائے اور تعلیمی اداروں میں باقاعدہ طور پرآبادی کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے لیکچرز کا بھی اہتمام کیا جائے۔اس موقع پر ضلع کے پانچ کالجز میں باقاعدہ طور پرآبادی کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے لیکچرز دینے کا شیڈول بھی ترتیب دیا گیا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے