صفحہ اول / کشمیر / تعلیمی بورڈ میرپورکی نویں جماعت کے آن لائن رجسٹریشن شیڈول کی منظوری

تعلیمی بورڈ میرپورکی نویں جماعت کے آن لائن رجسٹریشن شیڈول کی منظوری

میرپور . اسسٹنٹ سیکرٹری آزادجموں وکشمیر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن میرپورکی طرف سے جاری کر دہ پریس ریلیز کہ کے ذریعے جملہ سربراہان تعلیمی ادارہ جات (ہائیرسکینڈری سکولزہائی سکولز) کومطلع کیاگیاہے کہ چیئرمین تعلیمی بورڈ نے تعلیمی سیشن 2021-23 کے لیے جماعت ثانوی سال اول (نہم) کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے حسب ذیل ترمیمی شیڈول کی منظوری دی ہے۔

پہلے مرحلہ میں 1520 روپے فیس کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کے لیے کوائف کااندراج اور بینک میں فیس جمع کروانے کی تاریخ15 ستمبر2021 ہے اور آن لائن رجسٹریشن کی ہارڈ کاپی مع چالان بورڈ میں وصول کی آخری تاریخ 22 ستمبر2021 ہے۔ دوسرے مرحلہ میں2520 روپے فیس کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کے لیے کوائف کااندراج اور بینک میں فیس جمع کروانے کی تاریخ16 ستمبرسے 27 ستمبر2021 تک ہے۔

آن لائن رجسٹریشن کی ہارڈ کاپی مع چالان بورڈ میں وصول کی آخری تاریخ 04 اکتوبر2021 ہے۔ تیسرے مرحلہ میں 3520 روپے فیس کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کے لیے کوائف کااندراج اور بینک میں فیس جمع کروانے کی تاریخ 28 ستمبر تا11 اکتوبر2021 ہے جبکہ آن لائن رجسٹریشن کی ہارڈکاپی مع چالان بورڈ میں وصولی کی آخری تاریخ 18 نومبر2021 ہے.

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے