دھیر کوٹ . آزاد جموں کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہےکہ ریاست میں انتخابات میں کئے گئے وعدے پورے کریں گے ،دھیر کوٹ کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کریں گے ،آزاد کشمیر کو صیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنائیں گے .اور یہاں کرپشن اور تعصب کی سیاست کا خاتمہ اولین ترجیح ہوگی نیز عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے .
ان خیالات کا اظہار ریاست جموں کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دھیر کوٹ میں پی ٹی آئی آزاد جموں کشمیر خواتین ونگ کی مرکزی رہنما صبا شمشاد ایڈووکیٹ کی رہائس گاہ پراپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کیا.
صدر ریاست بیرسٹر سلطان چوہدری جب دھیر کوٹ پہنچےتو ان کا واہلانہ استقبال کیا گیا اور ان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے ،اس موقع پر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کےرہنماوں ، کارکنوں ،آئی ایس ایف اور انصاف ہوتھ کے نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی .
اس موقع پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان چوہدری کے حق میں زبر دست نعرے کی گئی اور استقبال میںخواتین کی بھی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی صدر ریاست لوگوں میں گھل مل گئے .
صدر ریاست نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے پہلے سے بڑھ کر کر دار ادا کروں گا، ہیلتھ کارڈ کامیابی کے ساتھ چل رہاہے ،ریاست میں مزید بہتری کیلئے اقدمات اٹھائے جائیں گے .وفاق کے عوامی فلاحو بہبود کے دیگر پروگرامز کو بھی آزاد کشمیر میںلانچ کیا جائےگاتاکہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی بہتر انداز میں ہوسکے.
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام