گوجرانوالہ ۔ پنجاب کے انڈسٹریل شہر گوجرانوالہ کورونا کی چوتھی خطرناک لہر کی لپیٹ میں ہے ، ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مطابق اس وقت مجموعی طور پر کررونا کے 106 مریض داخل ہیں جبکہ 55 افراد میں کورونا وائرس پازیٹیو ہے.
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال کہتے ہیں کہ گوجرانوالہ میں 24 گھنٹے میں 51 افراد مشتبہ ہیں اورسول ہسپتال میں اس وقت 106 مریض زیر علاج ہیں ،سول ہسپتال میں اسوقت 10مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ28 وینٹی لیٹرز اضافی موجود ہیں.
ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں پچھلے24 گھنٹوں میں کورونا کے2 مریضوں کا انتقال ہوا ،10 نیےمریض داخل ہوےجبکہ 4 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر دانش افضال کہتے ہیں کورونا وائرس سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں اور شہری وباء سے تحفظ کے لیے ماسک کااستعمال لازمی کریں اور سماجی فاصلے کا خیال کریں.
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام