صفحہ اول / گلگت بلتستان / تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی ،محمد زاکر

تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی ،محمد زاکر

سکردو ۔ ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل گلگت بلتستان محمد زاکر ایڈوکیٹ کہتے ہیں کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی معیار تعلیم پر سمجھوتہ کرنے والی قومیں ہمیشہ پیچھے رہ جاتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوئر مڈل اسکول رزسناہ میں تعمیراتی کام کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید تعلیم دوست شخصیت ہیں امید ہے وزیر اعلیٰ خالد خورشید، سینئر وزیر راجہ زکریا خان، وزیر تعلیم راجہ اعظم خان، وزیر زراعت کاظم میثم اور محکمہ تعلیم کے حکام رزسناہ کے تعلیمی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے انہوں نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے درخواست کی کہ رواں سال کے ترقیاتی فنڈ سے رزسناہ مڈل سکول کی منظوری دی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے کلاس رومز کی تعمیر کے لیے تیس ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی او گمبہ ابو الحسن نے رزسناہ سکول کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اسکول کمیٹی پورے بلتستان کے لئے مثال ہے اس موقع پر انہوں نے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس سے قبل عمائدین رزسناہ نے کہا کہ جعفر آباد رزسناہ سکردو شہر سے 9 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہونے کے باوجود تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے جبکہ علاقے میں گورنمنٹ کا اپروڈ پرائمری سکول کا نہ ہونا کسی المیے سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ عوام کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت 2 کلاسز رومز تعمیر کر کے لوئر مڈل اسکول چلایا جا رہا ہے تاہم طلباءکی شرح میں اضافے کے ساتھ ساتھ کلاس رومز کے فقدان کا سامنا ہے انہی مسائل کے باعث کمیٹی نے مذید چار کلاسز روم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور محکمہ تعلیم زرسناہ کے تعلیمی مسائل حل کریں اور طلبہ و طالبات کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے