اپر چترال . گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کے تحت ضلع اپر چترال میں بھی مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ رورل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ(RDD) کے دفتر میں ضلع اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر محمد علی نے پودے لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مصبا ح الدین، ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ظفر الدین،
تاجر یونین کے صدر محمد شفیع،ویلیج کونسل کے سیکرٹریز اور علاقے کے عمائدین بھی موجود تھے جنہوں نے بھی پودے لگاکر اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مصبا ح الدین نے بونی بازار میں تاجروں، سیاحوں، راہگیروں اور عام لوگوں میں مفت بھی تقسیم کرکے عوام پر زور دیا کہ ہم اپنے ہم وطنوں کو کرونا اور قدرتی آفات سے بہتر حکمت عملی اور اچھی تدبیر سے بچا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق جتنے زیادہ پودے لگائیں گے، جتنے زیادہ جنگلات بڑھے گی اتنا ہی ہم قدرتی آفات سے بچ سکتے ہیں۔ اسی طرح کرونا کی وباء سے بھی ہم بہتر حکمت عملی او ر مناسب پرہیز سے بچ سکتے ہیں اگر ہم مناسب فاصلہ رکھے، بازار یا عوامی جگہہ میں جاتے وقت ماسک،سینٹائرزر اور دستانوں کا استعمال کرتے تو امید ہے کہ ہم اس وباء سے کافی حد تک بچ سکتے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے تاجروں پر زور دیکر کہا کہ وہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور جہاں مناسب جگہہ ملے وہاں ضرور ایک پودا لگادے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پودے نہ صرف ہمیں ٹھنڈی چاہ یعنی سایہ دیتا ہے بلکہ منوں کے حساب سے مفت آکسیجن گیس بھی فراہم کرتا ہے جس پر انسانوں ورجانوروں کی زندگی کی بقاء کا دارومدار ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا گلوبل وارمنگ یعنی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے نہایت تیزی سے متاثر ہورہی ہے ہمارے ہاں سیکنڑوں سال پرانے گلیشیر پھٹ رہے ہیں جو تباہی کے باعث بنتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ جنگلات کی کمی ہے۔ اگر ہم جنگلات کی کمی پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے تو کافی حد تک سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے بچ سکتے ہیں۔
انہوں نے نوجوان نسل اور حاص کر طلباء پر زور دیکر کہا کہ ہر بشر دو شجر کے پالیسی پر ہر بندہ کم از کم دو پودے ضرور لگائے تاکہ ہمارے ملک میں جنگلات کی کمی پورا ہوسکے اور موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاری سے بھی بچ سکے۔ اس موقع پر انہوں نے مفت پودے بھی تقسیم کئے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام