سکردو ۔ یو این ڈی پی کے وفد نے ڈی آئی جی آفس سکردو کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی بلتستان ریجن طفیل احمد میر اور ایس پی سکردو ماریہ مصطفٰی سے ملاقات کی ۔
اس موقعے پر وفد کے ہمراہ ایک میٹنگ منعقد ہوئ۔ ایس پی سکردو ماریہ مصطفٰی نے سکردو پولیس کے موجودہ انفراسٹریکچر,تفتیش کے طریقہ کار ,تفتیشی آفسرآن کےجدید خطوط پر ٹریننگ کے معیار کو بڑھانے ,خدمت مرکز ,پولیس آٹومیشین سسٹم اور دیگر اہم امور کے بارے میں بریفنگ دی گئ ۔
وفد نے مزکورہ بالا شعبوں میں اپنے تعاون کا اعادہ کیا اور گلگت بلتستان پولیس بلخصوص بلتستان پولیس کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے مثا لی پولیس قرار دیا۔ بعدازاں وفد نے ویمن پولیس سٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام