صفحہ اول / شہر شہر / واسا فیصل آباد کے زیر اہتمام متعدد ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے، جبار انور

واسا فیصل آباد کے زیر اہتمام متعدد ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے، جبار انور

فیصل آباد ۔ مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور نے صارفین کی سیوریج اور مسنگ مین ہولز کی شکایات کو مزید تیز رفتاری سے حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔پنجاب حکومت کی ماہ صفائی کی خصوصی مہم کے بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واسا فیصل آباد کے زیر اہتمام اس وقت متعدد ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے اور ان سکیموں کے مکمل ہونے پر شہریوں کو سیوریج کی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔

ایم ڈی نے مزیدکہا کہ شہر بھر میں واسا کے مسنگ مین ہولز کو ترجیحی بنیادوں پر کور کیا جارہا ہے اور کسی بھی شکایت پر مختصر وقت میں مین ہولز پر ڈھکن رکھا جانا چاہیے۔شہریوں کے لیے اس حوالے سے ٹال فری ہیلپ لائن 1334 بھی مکمل فعال ہے اور اس پر درج شکایت پر فوری رسپانس کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ صفائی مہم کے دوران نالوں اور سیوریج لائنز کی صفائی کا عمل بھی تیز کیا جائے جس کی کڑی مانیٹرنگ کی جانی چاہیے تاکہ مطلوبہ ہدف حاصل کیا جا سکے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے