چنیوٹ . ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ممبر قومی اسمبلی مہر غلام محمد لالی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ممبر صوبائی اسمبلی مہر تیمور امجد لالی اور پی ٹی آئی راہنما میاں شوکت علی تھہیم بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے ترقیاتی اسکیموں سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر اقدامات بارے معزز ممبران کو بریفنگ دی۔ محکمہ ہائی وے، ڈویلپمنٹ، پبلک ہیلتھ، بلڈنگ، ایجوکیشن، ہیلتھ، سوئی گیس، پولیس و دیگر تمام محکموں کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر کام کی نوعیت کا جائزہ لیا گیا۔ایم این اے غلام محمد لالی کا کہنا تھا کہ جاری اسکیموں پر استعمال میٹریل کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے ممبران کو قبرستانوں کی مینیجمنٹ بارے کئے جانے والے اقدامات بارے بھی بریفنگ دی۔اور ممبران کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے دیگر اضلاع میں بھی اس کام کو شروع کروا دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ شہری علاقوں سے بھینسوں کے باڑوں کا خاتمہ کروا رہی ہے۔جس سے یقینی طور پر سیوریج کے مسائل کم ہوں گے۔
ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس بنانے پربھی کام کر رہے ہیں۔ممبر قومی اسمبلی غلام محمد لالی کا کہنا تھا کہ عوامی بھلائی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا محور ہے۔ترقیاتی اسکیموں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے محکموں کی کوارڈینیشن بہت ضروری ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام