صفحہ اول / شہر شہر / ناجائزمنافع خوروں کے گر د گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے،فیاض احمد

ناجائزمنافع خوروں کے گر د گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے،فیاض احمد

جھنگ . ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ عام آدمی کو ضرورت کی اشیاءمقررہ نرخوں پرفراہمی یقینی بنانے کےلئے موثر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کےلئے ضلع بھر کی سبزی و پھل منڈیوں میںاشیائے ضروریہ کی بلا تعطل سپلائی کی نگرانی سمیت قیمتوں کے ساتھ اشیاءکے معیار کی بھی باقاعدہ چیکنگ کی جائے گی، اشیاءکی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے، عوام کو مصنوعی مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے منظم حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کی مرکزی سبزی و پھل منڈی کا اچانک دورہ کرکے سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی وبولی کے عمل کا مشاہدہ کرنے کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت ریاض خان اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محسن رضا بھی انکے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ٹماٹر،پیاز،ادرک، لہسن، آلو،لیموں اوردیگر سبزیوں و پھلوں کی طلب و رسد کا جائزہ لیااور ہدایت کی کہ اشیاءکی سپلائی میں تعطل نہیں آنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے تمام ضروری انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

سبزی منڈی کے دوروں کا مقصد عوام کو مہنگائی سے بچانا اور قیمتوں کو اعتدال میں رکھنا ہے ، مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اشیا کی قیمتوں کی جانچ پڑتال یقینی بنائیں تاکہ قیمتیں کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی رہے۔

انہوں نے کہا کہ کنٹرولڈ پرائس چیکنگ سے عوام کو ریلیف دلانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے گر د گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے،اس موقع پر انہوں گاہکوں و تاجروں سے کہا کہ خریداری عمل کے دوران وہ کورونا ایس او پیز بھی فالو کریں۔

مزید برآں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے بولی کے عمل سمیت دیگر معاملات کی بہتری بارے ہدایات بھی دیں۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے انہیں نرخوں بارے بریفنگ بھی دی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر فیاض احمدموہل نے میونسپل کارپوریشن آفس کا دورہ کرکے محکمانہ سروسزاور سٹاف کی حاضری سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا اور موقع پر معاملات میں بہتری لانے بارے ہدایات جاری کیں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے