صفحہ اول / کھیل اور کھلاڑی / انٹر دسٹرکٹ گرلز ہاکی چیمپئن شپ ڈسٹرکٹ ٹوبہ نے جیت لی

انٹر دسٹرکٹ گرلز ہاکی چیمپئن شپ ڈسٹرکٹ ٹوبہ نے جیت لی

فیصل آباد ۔ ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ گرلز ہاکی چیمپئن شپ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلی گئی پہلے سیمی فائنل میچ میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد ہاکی نے ڈسٹرکٹ جھنگ ہاکی کی ٹیم کو2/0 گول سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا .

فائنل میچ دونوں ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا اور پنلٹی شوٹ پر ڈسٹرکٹ ٹوبہ ہاکی نے ڈسٹرکٹ فیصل آباد ہاکی کو4/3 سے شکست دے کر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی رانا طاہر اور رانا حماد اقبال ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیز تقسیم کی ۔ان کے ہمراہ عرفان رحمت اللہ تحصیل سپورٹس آفیسر سمندری، حافظ اظہر محمود،شاہد تنویر گل جنرل سیکرٹری ہاکی ایسوسی ایشن فیصل آباد،راناخالد سابقہ ہاکی کوچ،فہمیدہ ایوب ہیڈ آف سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جی سی وومن یونیورسٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے