اسلام آباد . وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی حکومتوں کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران کسانوں کی شکایات کے فوری حل کے لیے اقدامات کریں، سرکاری افسران کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ نے تمام صوبائی حکومتوں کو مراسلہ جاری کر دیا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق کسان اپنے مسائل براہ راست سیٹیزن پورٹل پر درج کروا سکیں گے، کسانوں کو سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، چیف سیکریٹریز کسانوں کے مسائل کے حل پر افسران کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ مرتب کریں، تمام صوبوں میں کسانوں کے مسائل کے لئے 123 سرکاری افسران کو زمہ داریاں تفویض کر دی گئی۔
مراسلے میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کے 43، پنجاب کے 57 افسران کو زمہ داری دی گئی ہے، بلوچستان 12، سندھ 4، وفاق 4، آزاد کشمیر 2 اور گلگت میں 1 سرکاری افسر کو زمہ داری سونپ دی گئی، کسان کارڈ، کھاد، بیج، پانی کی چوری، فصل، اجناس کی قیمتوں پر شکایات درج کروا سکیں گے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام