اسلام آباد .آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سوا 5 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی۔ سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی، حتمی فیصلہ وزیراعظم کی اجازت کے بعد ہوگا۔
اوگرا نے یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت 5 روپے 25 پیسے جبکہ ڈیزل ساڑھے 3 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی خام تیل کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح 80 ڈالر پر پہنچ چکی ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریگا، قیمتوں کا حتمی اعلان کل (30 ستمبر کو) ہوگا۔واضح رہے کہ 16 ستمبر کو بھی حکومت نے پیٹرول 5 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا تھا حالانکہ اوگرا نے صرف ایک روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام