صفحہ اول / پاکستان / پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد .قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر اور وفاقی وزیر برائے بین صوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ 13ستمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا جس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ موثر قانون سازی کے ذریعے ہی ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے اور عوام کو درپیش مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔چوتھے پارلیمانی سال میں زیر التوا قوانین کی منظوری اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قوانین ترجیحی بنیادوں پر منظوری کے لیے پیش کیے جائیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی کی تین سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے جس کا کریڈٹ حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کو جاتا ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ نئے پارلیمانی سال کا کلینڈر تیار کر لیا گیا ہے جسے ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال میں عوامی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد بلز منظور کیے گے، بحٹ اور عوامی اہمیت کے حامل امور پر سیر حاصل بحث کی گئی،قومی اسمبلی کی تین سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے جس کا کریڈٹ حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کو جاتا ہے.

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے