صفحہ اول / پاکستان / مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان

مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان

کراچی . اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے جلسہ عام سے خطاب میں سربراہ اتحاد مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ جعلی حکمرانوں کے تین سالوں میں پاکستانی ریاست کوغیرمحفوظ ریاست بنادیا ہے اور موجودہ حکمرانوں نے پاکستانی قوم کوغیرمحفوظ قوم بنادیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ محرم کا مہینہ یہی بتاتا ہے کہ یزید کے ہاتھوں پربیعت نہیں کرنی، یہ ناجائزحکومت ہے اس کوکوئی عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے ملک کوکہاں پہنچادیا ہے؟ لوگوں اٹھو،انقلاب لاؤ، انقلاب کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں.

سربراہ اتحاد نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا اور کہا کہ اب صرف جلسے نہیں ہوں گے بلکہ روڈ کاروان بھی چلیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ اب یہ قافلہ چل پڑاہے رکے گا نہیں، تھمے گا نہیں، آگے بڑھے گا ان کو بہا کر لے جائے گا.

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’آج دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن پاکستان کو پیچھےکی طرف دھکیل دیاگیا، ایسی صورت حال پر ہم خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے، پاکستان کے22کروڑ عوام کوممتاز مقام دلا کر ہی دم لیں گے.

اُن کا کہنا تھاکہ ’کروناکی وجہ سے پی ڈی ایم کےجلسےنہیں ہوئےتوکہاگیایہ خاموش ہوگیا، آج کاجلسہ بتا رہا ہے پی ڈی ایم زندہ اور فعال ہے، موجودہ حکومت ناجائزہےاسےکوئی عوامی حمایت حاصل نہیں، جعلی حکومت جبرکےساتھ کرسی پربیٹھی ہے، قانون اورپارلیمنٹ کی بالادستی کے تحت ہم نےملک کو چلانا ہے.

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’آج پاکستان کی معیشت جمود کا شکار ہے، سالانہ ترقیاتی تخمینہ ساڑھے 5 فیصد قوم کودیا گیا، اگلےسال 6.5 فیصدکے تخمینہ کااعلان ہوا، نااہلی کی وجہ سےغریب انسان کیلئے جینا مشکل ہوگیا ہے، پہلے ایک گھرمیں 5لوگوں میں سے 3روزگار والے 2 بے روزگار ہوتے تھے، آج ایک گھرمیں 5میں 4بےروزگاراور صرف ایک کام کرنے والاہے، لوگوں کیلئے راشن لینا مشکل ہوگیا ہے.

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ’پاکستان نااہلوں کیلئے نہیں بناتھا، لوگو! اٹھواورانقلاب لاؤ کیونکہ اب انقلاب کےسواکوئی راستہ نہیں ہے،قو م سےکہتاہوں مایوسی کی طرف نہیں جانا، ہم تھکےنہیں، آپ اپنےجذبوں کو بلند رکھیں.

فضل الرحمان نے کہا کہ سی پیک عالمی قوتوں کوبرداشت نہیں ہوا، چین نےدنیاسےتجارت کیلئے پاکستان کے راستوں کو ترجیح دی،سی پیک دنیا کے دیگرممالک کو ہضم نہیں ہوا، عمران خان نے امریکا کے خلاف ایک جملہ بھی ادا نہیں کیا، وزیراعظم بن کر پاکستان کی معیشت کو زمین بوس کیا اور عالمی دنیا میں پاکستان کو تنہا کردیا.

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ’اب پاکستان میں صرف جلسے نہیں روڈ کارواں بھی ہوں گے، اب اسلام آبادکی طرف مارچ بھی ہوگا، ہم ان نوجوانوں کو کنٹرول میں کب تک رکھیں، اب قافلہ چل پڑا ہے، جو تھمے گا اور رکے گا نہیں.

پی ڈی ایم سربراہ نے افغانستان کی صورت حال پر امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے معاہدہ کیا، اب افغانستان میں نئی حکومت کے لیے شرائط عائد نہ کرو اور تسلیم کرو کہ افغانستان میں تمھیں شکست ہوئی ہے، یاد رکھو شکست خوردہ شرائط عائد نہیں کرسکتا.

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے