صفحہ اول / گلگت بلتستان / وفاق، گلگت بلتستان کی ترقی میں روڑے اٹکا رہا ہے، وزراءجی بی

وفاق، گلگت بلتستان کی ترقی میں روڑے اٹکا رہا ہے، وزراءجی بی

اسلام آباد . گلگت بلتستان کے وزراء نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق گلگت بلتستان کی ترقی میں روڑے اٹکا رہا ہے، وفاق کی طرف سے گلگت بلتستان کو معاشی طور پرتباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کسی ایک شخص کی غلطی کی سزا پورے خطے کو نہیں دی جا سکتی.

انہوں نے کہاکہ آئندہ وفاقی بجٹ میں گلگت بلتستان کے بجٹ میں کٹوتی کی اجازت نہیں دینگے،وفاق کو گلگت بلتستان کا معاشی استحصال نہیں کرنے دینگے، وفاقی حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے بصورت دیگر جی بی حکومت عوامی ردعمل کی مکمل حمایت کرے گی.

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے وزراء جاوید حسین منوا ، محمد کاظم میسم و دیگر کا مزید کہنا تھا کہ وفاق گلگت بلتستان کی ترقی میں روڑے اٹکا رہا ہے، وفاق کی طرف سے گلگت بلتستان کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کا 47 ارب بجٹ تھا اور گندم پر چھ ارب کی سبسڈی تھی جسے گذشتہ حکومت نے 8 ارب کر دیا تھا تاہم اب وفاقی حکومت کی طرف سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس پر پچاس فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے،یہ سبسڈی گلگت بلتستان کی آئینی اور دفاعی نکتہ نظر سے دی جاتی ہے.

پی ایس ڈی پی کے اندر ترقی کے لئے پہلی دفعہ ایک حصہ ملنے جا رہا تھا وفاقی حکومت اس پر بھی کٹ لگانے کا سوچ رہی ہے اس سے یہ تاثر جا رہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت کی ترقی میں رکاوٹ بننے جا رہی ہے گلگت کے عوام کو کسی ایک پارٹی کی نظر سے نہ دیکھیں یہ ہم سب کا سانجھا گلگت بلتستان ہے اگر بجٹ بڑھا نہیں سکتے تو کم از کم پرانے بجٹ کو بحال رکھیں.

آخر میں انہوں نے کہاکہ ایک شخص کی غلطی کی سزا پورے خطے کو نہیں دی جا سکتی، آئندہ وفاقی بجٹ میں گلگت بلتستان کے بجٹ میں کٹوتی کی اجازت نہیں دینگے،وفاق کو گلگت بلتستان کا معاشی استحصال نہیں کرنے دینگے، وفاقی حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے بصورت دیگر جی بی حکومت عوامی ردعمل کی مکمل حمایت کرے گی، اورہم صف اول میں کھڑے ہوں گے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے