تحریر . ہما حق نواز
پاکستان میں گزشتہ کئی برسوں سے سموگ کی صورتحال جنم لے رہی ہے تاہم حکومت کو اس کا مکمل ادراک ہے اور سموگ کی روک تھام کے لئے تمام مشینری متحرک ہے۔اینٹوں کے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹے اور گاڑیوں کی تعداد میں اضافے کے باعث ان سے نکلنے والے ماحول دشمن دھواں سے فضاآلودہ ہوکر سموگ میں اضافے کاباعث بن رہی ہے۔
فیکٹریوں ،کارخانوں کے بوائلر میں جلانے والا غیر معیاری ایندھن اور فصلوں کی باقیات کو جلانے سے سموگ میں اضافہ ہوتا ہے جس کی روک تھام کے لئے صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں تمام اضلاع میں سموگ کا موجب بننے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن بھی جاری ہے۔فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کو 50 ہزار روپے،بھٹوں کو ٹیکنالوجی کے بغیر چلانے والے مالکان کو ایک لاکھ روپے تک جرمانے اور سیل کے علاوہ مقدمات کا اندراج جاری ہے
علاوہ ازیں شہریوں کو سموگ کی موجود صورتحال سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی آگاہی کا سلسلہ بھی بلاتعطل جاری ہے۔طبی ماہرین کے مطابق سموگ کی وجہ سے لوگوں کی آنکھوں میں جلن کھانسی اور سانس لینے میں دشواری آتی ہے۔
سموگ ایک بڑامسلہ بن چکاہے جس کااس وقت ہم سامنا کررہے ہیں حکومت کی طرف سے اس کی روک تھام کیلئے بہت سے اقدامات کئے جارہے ہیں سب سے پہلے یہ سٹریٹیجی بنائی گئی ہے کہ یہ کہاں سے پیدا ہورہی ہے 40%۔اس کا باعث ہماری ٹرانسپورٹ ہے حکومتی اقدام میں اس کوالیکٹرک وہیکل کی طرف لے جایاجارہا ہے اس کے لئے حکومت کی طرف سے10000 scrabersلگائے گئے ہیں جو کہ ایک بڑا قدم ہے.
اس کے علاوہ سموگ کا ایک بڑا مسئلہ بھارت میں جلائی جانے والی فصلیں بھی ہیں اس کوقابوپانے کیلئے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے جس پرحکومت نے درخواست کی ہے کہ جلدہی میٹنگ ارینج کی جائے کیونکہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے اسے جلد سے جلدحل کرنے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے Dubai Climateسے بات ہوئی کہ ان سے ٹیکنالوجی لیکر پاکستان میں آرٹیفیشل بارش کی جائے اور اس سسٹم کو آزما سکیں کچھ ذرائع غلط اعدادوشمار دیکھا کرپاکستان کی ساکھ کو خراب کرناچاہتے ہیں حکومتی اقدامات کے علاوہ عوام کو بھی احتیاطی تدابیر اختیارکرنی چاہیں،سموگ میں گھر سے باہرجانے سے گریز کریں منہ کوڈھانپ کررکھیں کھڑکیاں بند رکھیں تاکہ سموگ کے مسائل سے بچا جا سکے۔
صوبہ کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی حکومت پنجاب کی ہدایات پر موجودہ موسم میں ممکنہ سموگ کی صورتحال سے نپٹنے کے لئے متعلقہ محکموں کی طرف سے بھر پور انتظامی و انسدادی اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم سموگ کی صورت میں اس کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ صحت کا تحفظ کیا جا سکے۔
دراصل سردی کے موسم میں دھند اور دھواں کی آمیزش سے ماحول میں سموگ کی صورتحال انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے جس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی بہترین اقدام ہے،نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ اپنے خاندانوں کے افراد کے علاوہ محلے داروں اور اردگرد کے افراد کو سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے طریقوں سے آگاہ کریں۔
اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور خشک مٹی والی جگہ پر پانی کا چھڑکاو کریں۔ موسمی تغیرات کے نقصانات پر قابو پانے کے لئے حکومت کے صحیح سمت اقدامات اور پالیسیاں قابل ستائش ہیں لیکن زیادہ سے زیادہ شجرکاری اور درختوں کی حفاظت سے موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی موسمیاتی خرابیوں کا بروقت ادراک کیا گیا ہے کیونکہ مستقبل میں ان چیلنجز کا مقابلہ پوری تیاری کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ سموگ کی صورتحال میں صحت کے بچاو کے لئے ہر گھر میں احتیاطی اقدامات ضرور کئے جائیں۔دھرتی کا ماں کی طرح خیال رکھا جائے تاکہ اس کے تحفظ سے آئندہ نسلوں کا ماحول خوشگوار اور سازگار رہے۔شعور و آگہی کے چشمے تعلیمی اداروں سے پھوٹتے ہیں جس سے شہریوں کی صحیح سمت رہنمائی ہوتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ماحولیاتی تحفظ حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے اور سر سبز پاکستان کے لئے ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔حکومت کے ساتھ ساتھ شہری بھی ممکنہ سموگ سے متعلق آگاہی اور انسدادی اقدامات کو کامیاب بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔شہریوں کو چاہیے باہر نکلتے وقت بالخصوص موٹر سائیکل کے استعمال کے وقت ماسک استعمال کریں اور زیادہ پانی پئیں۔
علاوہ ازیں ہاتھ،چہرہ ناک اور آنکھوں کو باربار دھوئیں۔گھروں میں صفائی کے لئے جھاڑو کے استعمال کی بجائے گیلا کپڑا استعمال کریں۔انہی احتیاطی تدابیر کو اختیار کرکے ہم سموگ جیسی صورتحال سے نہ صرف خود بلکی دوسروں کو بھی محفوظرکھ سکتے ہیں۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام