اسلام آباد ۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی سزا کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا کے خلاف اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے دونوں کو باعزت بری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں مریم نواز کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ان ثبوتوں پر سول عدالت دعوی ڈگری نہیں کرتی سزا کیسے ہوسکتی ہے؟
مریم نواز تو پبلک آفس ہولڈر نہیں تھیں ان پر اثاثوں کا کیس نہیں بنتا، یہ کوئی الگ ٹیکس کا کیس تو ہو سکتا ہے آمدن سے زائد اثاثوں کا نہیں، نیب ایون فیلڈ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ اور نیب کے تفتیشی افسر کے دلائل سننے کے بعد کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام