صفحہ اول / پاکستان / عمران نیازی نیب گھٹ جوڑ بھی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے، شہباز شریف

عمران نیازی نیب گھٹ جوڑ بھی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے، شہباز شریف

لاہور ۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی صفوں میں کہرام مچا ہوا ہے، مجھ پر لگایا گیا کونسا الزام ثابت ہوا ؟ عمران نیازی نیب گھٹ جوڑ کے نتیجہ میں ملتان میٹرو کی اوپر سے لیکر نیچے تک پوری طرح چھان بین کی گئی اور سب سے پہلا جو پروجیکٹ تھا جو موجودہ نیب چیئرمین نے ٹیک اپ کیا اور مٹی جھاڑ کر نکلے ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے ۔ اب حقائق پوری قوم کے سامنے آچکے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پچھلے تین دنوں سے حکومت صفوں میں جو کہرام مچا ہوا ہے بہت سے حقائق پوری قوم کے سامنے آچکے ہیں عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے انسان کے بس میں کچھ نہیں انسان بس کوشش کر سکتا ہے پچھلے تین سوا تین سال میں میرے اور میرے خاندان کیخلاف جو طوفان بد تمیزی اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

وزراءدن رات ٹی وی پر بے بنیاد الزامات لگاتے رہے، ڈیلی میل میں میرے خلاف اسٹوری چھپوائی گئی، مجھے اور پارٹی ارکان کو جیل بھجوایا گیا، کیا نکلا ؟ سب نے صریحاً جھوٹ بولا، نیب، ایف آئی اے میں ہم پر اربوں، کھربوں کے الزامات لگائے گئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ انیل مسرت میرے پرانے دوست ہیں ان سے رقم ادھار لی اور اس رقم سے فلیٹ خریدا اور پھر وہ پیسے واپس کئے کسی نے مجھ سے پوچھا کہ پیسے کیسے واپس ہوئے ؟ اس کانوائے میں کنویس فائل دی جس میں تما م خرید و فرخت کی تمام ڈاکمنٹس پڑے ہوتے ہیں ہمارے وکیل نے وہ ساری ان کے حوالے کیں ۔

ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے تحقیقات کیلئے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کو درخواست دی۔ 48 گھنٹوں سے عوام کو گمرا ہ کیا جارہا ہے، 9 دسمبر 2019 کو شہزاد سلیم این سی اے حکام سے ملے، کرپشن، رشوت اور منی لانڈرنگ کا پس منظر بتایا، ممکنہ تحقیقات کے لیے انہیں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔شہباز شریف نے کہا کہ اب لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں کہ این سی اے کو درخواست نہیں دی انہوں نے ہم سے رابطہ کیا۔

صدر مسلم لیگ ن نے خدشہ ظاہر کیا کہ عمران خان کا بس چلے تو پریس کانفرنس ختم ہونے سے پہلے جیل بھیج دیں، گزشتہ سال آج ہی کے دن انہیں گرفتارکیا گیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ کی ویسٹ منسٹر عدالت کے جج نکولس ریمر نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور انکے بیٹے سلیمان شہباز کیخلاف مشہور زمانہ منی لانڈرنگ کیس میں ان کے کھاتے منجمد کرنے کے احکامات کو کالعدم کرکے کھاتے بحال کر دیئے ہیں۔

برطانیہ کی کرائم ایجنسی (این سی اے) نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان نے این سی اے سے کہا تھا کہ وہ ریاست پاکستان کو مجرمانہ اثاثوں کی بازیابی میں مدد کرے،تاہم تحقیقات کے نتیجے میں پاکستان کیلئے کوئی ’قابل وصولی جائیداد‘ نہیں ملی۔ یہ کیس دسمبر 2017ءمیں حکومت پاکستان کی درخواست پر این سی اے نے دائر کیا تھا۔ کرائم ایجنسی نے بینک اکاﺅنٹس سخت اسکروٹنی سے مشروط کرکے منجمد کئے، پاکستان کے تعاون سے برطانیہ اور امارات میں بھی تحقیقات کی گئیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بہت خوب کہ کہتے ہیں شہباز شریف کی کرپشن تھی بچوں نے فائد ہ اٹھایا اس میں بچے بری ہوئے ہیں شہبازشریف بری نہیں ہوا ، عمران خان کو دن میں رات کو میں ملتا ہوں دن رات میرا ہی ذکر ہوتا ہے اورمیری بات نہ ہو تو بات مکمل نہیں ہوتی رات کو بھی میں خواب میں آتا ہوں ۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے خلاف حکومت نے جتنے بھی کرپشن کے الزامات کے تحت کیسز چلوائے ہیں ان سب میں ہم سرخرو ہوئے ہیں ، لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ اورسپریم کورٹ کے ضمانت کی حد تک ہمارے حق میں فیصلے سب کے سامنے ہیںاور اب لند ن کی کوٹ کا فیصلہ بھی سب کے سامنے ہے اس کے بعد بھی اگر کوئی شک ہے ہماری ایمانداری سے متعلق تو حکومت کو چاہئے کہ کسی حکیم سے اپنا علاج کرائیں، انہوں نے یہ بات پریس کانفرنس کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے