صفحہ اول / شہر شہر / راولپنڈ ی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب،بچی جاں بحق

راولپنڈ ی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب،بچی جاں بحق

راولپنڈی ۔ راولپنڈی میں 100 ملی میٹر بارش کے بعد نالہ لئی اور برساتی نالے بپھر گئے،بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ سیوریج اور نکاسی آب کے ادارے (واسا) کے اہل کار نکاسی آب کے عمل میں مصروف ہیں، جب کہ زیادہ نشیبی علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب حبیب کالونی میں ریلہ 5 سالہ بچی کو 1 کلو میٹر تک بہا کر لے گیا۔ بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے بچی کی لاش پانی سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی۔ دوسری جانب ڈھوک رتہ میں بھینسیں پانی میں بہہ گئیں، تاہم امدادی ٹیموں کی بروقت کارروائی سے بھینسوں کو بچا لیا گیا۔

ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا لیول 6 فٹ جب کہ گوالمنڈی پل پر 9 فٹ تک پہنچ گیا تھا۔ترجمان واسا کے مطابق ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں۔ جب کہ ائیر پورٹ روڈ، کمیٹی چوک انڈر پاس، لیاقت باغ، جاوید کالونی، ڈھوک کھبہ، صادق آباد، سیٹلائٹ ٹاو¿ن، جامعہ مسجد روڈ اور مری روڈ پر ٹیمیں الرٹ ر ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق چکلالہ میں 111 ملی میٹر، شمس آباد میں 35 جب کہ سید پور میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ موسلا دھار بارش کا پانی ڈی ایچ کیو اسپتال میں داخل ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے