استنبول . ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے روس۔یوکرین مذاکراتی وفود کے استنبول اجلاس سے قبل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارا یقین ہے کہ ایک منصفانہ امن سب کے مفاد میں ہو گا۔ جھڑپوں کی طوالت سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔
صدرایردوان نے دولما باہچے دفتر میں روس اور یوکرین وفود کے مذاکراتی اجلاس سے افتتاحی خطاب کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ علاقے میں بہت سے المیوں کے شاہد ملک کی حیثیت سے ہماری کوششوں کا واحد مقصد یہ رہا ہے کہ بحیرہ اسود کے شمال میں ان المیوں سے مشابہہ صورتحال پیدا نہ ہو۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے تمام بین الاقوامی پلیٹ فورموں پر پیش کردہ طرزِ عمل میں دونوں فریقین کے حق، حقوق اور حساسیت کو نگاہ میں رکھا ہے۔ جلد از جلد فائر بندی کا قیام دونوں فریقین کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا خیال ہے کہ اس وقت ہم ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو چُکے ہیں کہ جہاں مذاکرات سے ٹھوس نتائج حاصل کرنا ضروری ہے۔ موجودہ مرحلے میں بحیثیت وفود کے آپ نے ایک تاریخی ذمہ داری کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ پوری دنیا آپ سے ملنے والی اچھی اور خیر و برکت والی خبر کی منتظر ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آپ مذاکرات میں جو پیش رفت دِکھائیں گے وہ اگلے مرحلے میں بین الصدور مذاکرات کی زمین کو ممکن بنائے گی۔ اگر بین الصدور مذاکرات ہوتے ہیں تو ہم ان کی میزبانی کے لئے بھی تیار ہیں۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام