جھنگ . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی کی طرف سے ڈی ایس پی لیگل مظہر فاروق سدھانہ کا جھنگ پولیس سے پنجاب ہائی وے پٹرول ٹرانسفر ہونے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی، ایس پی انوسٹی گیشن عثمان منیر سیفی،ڈی ایس پی صدر سرکل غلام جعفر ، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم محمد طاہر کھچی، ایس ایچ اووز سٹی سرکل،جملہ انچارج برانچز و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی نے تقریب میں شریک پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹرانسفر اور پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے۔میں ان کے لیے دعا گو ہوں کہ یہ جہاں بھی رہیں اللہ تعالیٰ انکا مددگار رہے اور مزید کامیابیوں سے سرفرازی انکا مقدر ٹھہرے۔
تقریب کے اختتام پر ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی اور ایس پی انوسٹی گیشن نے ڈی ایس پی لیگل مظہر فاروق سدھانہ کی محکمہ پولیس کے لیے پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ اور یادرگاری شیلڈ سے نوازا اور ان کی پوسٹنگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام