اسلام آباد . نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات 23 -2022 کی ایگزیکٹو باڈی کی تمام نشستیں جیت کر جرنلسٹ پینل نے کلیں سوئپ کر لیاہے۔ چئیرمین الیکشن کمیٹی عاصم قدیر رانا نے نتائج کا اعلان کیا۔
نتائچ کے مطابق جرنلسٹ پینل کے صدارتی امیدوار انور رضا 1017 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ انکے مدمقابل آزاد جرنلسٹ پینل کے شکیل قرار 677، نیشنل جرنلسٹ پینل کے جاوید ملک 159، جاگو پینل کے اظہر سید 107 ووٹ حاصل کر سکے۔
سیکرٹری کی نشست کیلئے جرنلسٹ پینل کے خلیل احمد راجہ اور آزاد جرنلسٹ پینل کی سعدیہ کمال کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا تاہم خلیل احمد راجہ نے 823 ووٹ حاصل کرکے سیکرٹری کی نشست جیت لی جبکہ سعدیہ کمال 771 ووٹ حاصل کرسکیں جبکہ نیشنل جرنلسٹ پینل کے حمید لنگرا 240 ووٹ لے سکے۔
نائب صدور کی تینوں نشستیںں بھی جرنلسٹ پینل کے امیدوار کامیاب ہوئے ۔ اظہر جتوئی 980، غضنفر عباس 825 جبکہ اے نزیر چرن 839 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ نائب صدر کیلئے خواتین کیلئے مختص نشست پر بھی جرنلسٹ پینل کی مائرہ عمران 941 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں .
فنانس سیکرٹری پریس کلب کی نشست جرنلسٹ پینل کی نئیر علی 740 ووٹ لیکر حاصل کی جبکہ انکے مدمقابل آزاد جرنلسٹ پینل کے محمد عثمان 611 اور نیشنل جرنلسٹ پینل کی فوزیہ کلثوم رانا 452 نے ووٹ حاصل کئے۔
جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب کی تینوں نشستیں بھی جرنلسٹ پینل کے نام رہیں اور محمد اسلم لڑکا 882 ،طلعت فاروق 791 اور وقار عباسی۔ 805 ووٹ حاصل کرکے جوائینٹ سیکرٹریز منتخب ہوئے جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر جرنلسٹ پینل کی امیدوار شکیلہ جلیل 949 لیکر کامیاب ہوئیں جبکہ انکے مدمقابل آزاد جرنلسٹ پینل کی مہوش فخر نے 493 جبکہ نیشنل جرنلسٹ پینل کی صائمہ اے بھٹی 245 ووٹ لے سکیں۔ گورننگ باڈی کی نشستوں کے نتائج کا اعلان اتوار کی شام تک اعلان کیا جائے گا۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام