صفحہ اول / شہر شہر / ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی تفتیش کے معیار میں بہتری کیلئے پولیس افسران کو لیکچرز

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی تفتیش کے معیار میں بہتری کیلئے پولیس افسران کو لیکچرز

جھنگ . انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی کی ہدایت پر عورتوں اور بچوں کے خلاف ہونے والے جنسی جرائم کی روک تھام اور تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اینٹی ریپ انوسٹی گیشن ایند ٹرائل سپیشل یونٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔

ڈی ایس پی لیگل جھنگ مظہرفاروق سدھانہ کی زیرنگرانی،فاروق حیدر ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جھنگ کاتفتیشی افسران سپیشل یونٹ کے ساتھ آگاہی لیکچرز کا انعقاد کیا گیا ۔تربیتی سیشن میںڈی ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ آفتاب احمد ، انسپکٹر لیگل عبیداللہ کلیار و تفتیشی افسران سپیشل یونٹ شریک ہوئے ۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جھنگ نے پولیس افسران کوتفتیشی نقائص دور کرنے اورتفتیش کے معیار کو بہتر کرنے کے حوالے سے آگاہی لیکچرز دئیے ۔ تفتیشی افسران کوعورتوں اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم کی موثر تفتیش اورجنسی جرائم کے متعلق قوانین میں ہونے والی ترامیم سے آگاہ کیا گیا ۔

حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ Anti rape (Investigation and Trial) Act 2021 پر عمل درآمد کیلئے تفتیشی افسران کو آگاہی دی گئی ۔عورتوں اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم کی تفتیش کے معیار اورپولیس افسران کی Capacity Building کیلئے آگاہی سیشن کا انعقاد جاری رکھا جائیگا ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے