صفحہ اول / دنیا / اقوام متحدہ کی میانمار میں شہریوں کی لرزہ خیزہلاکتوں کی مذمت

اقوام متحدہ کی میانمار میں شہریوں کی لرزہ خیزہلاکتوں کی مذمت

اقوام متحدہ ۔ اقوام متحدہ نے میانمار میں فوج کے ہاتھوں شہریوں کی لرزہ خیز ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے ہیومینیٹیرین امور اور ہنگامی امداد مارٹن گریفتھس نے میانمار میں فوج کے ہاتھوں کم از کم 35 شہریوں کے قتل کی اطلاعات کولرزہ خیز قرار دیتے ہوئے تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔

اے پی پی کے مطابق میانمار کی فوجی عدالت نے مو سو گاؤں میں جمعے کے روز ہونے والی ان ہلاکتوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ میانمار کے سرکاری میڈیا پر اتوار کو مرنے والوں کی تعداد بتائے بغیر کہا گیا تھا کہ اس گاؤں میں دہشت گردوں کے خلاف فوج نے کارروائی کی۔ مارٹن گریفتھس کے مطابق ان کے پاس بااعتبار اطلاعات ہیں کہ ایک بچے سمیت متعدد عام شہریوں کو قتل کر کے جلا دیا گیا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے