صفحہ اول / پاکستان / دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہوگا،صدر مملکت عارف علوی

دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہوگا،صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ فاشسٹ ہندوتوا بھارت کا اصل چہرہ اب دنیا کے سامنے ابھر کر آرہا ہے ،اس سےپہلے کہ دیر ہوجائے ، دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہوگا۔

منگل کو بھارت میں مدر ٹیریسا کے خیراتی ادارے کے اکائونٹس منجمد کرنے کی خبر پر اپنے ٹویٹ میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فاشسٹ ہندوتوا بھارت کا اصل چہرہ اب دنیا کے سامنے ابھر کر آرہا ہے ، قانون ہاتھ میں لے کر مشتعل ہندو گروہوں نے کئی بھارتی علاقوں میں کرسمس تقریبات میں خلل ڈالا، انتہا پسندوں نے سانتا کلاز کا پتلا جلایا ۔

کرسمس تقریبات اور مذہب بدلنے کے خلاف نعرے لگائے ۔ انہوں نےکہا کہ اس سےپہلے کہ دیر ہوجائے ، دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہوگا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے