صفحہ اول / گلگت بلتستان / گلت ،دنیورسلطان آباد کے قریب مزدا گاڑی کو حادثہ،5 افراد جاں بحق

گلت ،دنیورسلطان آباد کے قریب مزدا گاڑی کو حادثہ،5 افراد جاں بحق

گلگت ۔دنیورسلطان آباد کے قریب شاہراہ قراقرم پر مزدا نالے میں جاگرا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق 17زخمی اور متعددلاپتہ ہونے کی اطلاع ہے ۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرم پر سلطان آباد کے قریب پیش آیا جہاں جوتل سے گلگت آنے والا مزدا موڑ کاٹتے ہوئے گہرے نالے میں جاگری۔

ذرائع کے مطابق مزدا گاڑی میں سوار عزادار چہلم امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے جوتل سے گلگت کی جانب سفر کر رہے تھے کہ سلطان آباد کے قریب مزدا گاڑی گہرے نالے میں جا گری.

گاڑی میں چھوٹے اور بڑے سوار تھےحادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جس میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کچھ افراد کے نالے میں گرکر لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے