صفحہ اول / دنیا / سعودیہ ائیرلائنزکااندرون ملک پروازوں پرسفری پالیسی کااعلان

سعودیہ ائیرلائنزکااندرون ملک پروازوں پرسفری پالیسی کااعلان

ریاض ۔ سعودیہ کی سرکاری فضائی کمپنی”سعودیہ ائیرلائنز“ نے اعلان کیا ہے کہ یکم ستمبر 2021سے اس کی اندرون ملک پروازوں پر ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے سفر پر پابندی عائد ہو گی۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودیہ ایئرلائن کے جہازوں میں صرف انہی لوگوں کوسوار ہونے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے کرونا سے بچاو کی ویکسین کی دو ٹیکے لگوا رکھے ہیں۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر بچے اور ایسے افراد جو طبی عذر کی بناءپر ویکسین نہیں لگوا سکتے ، ان پر اس شرط کا اطلاق نہیں ہو گا۔ سعودی حکام کی جانب سے چند روز پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ20 ممالک سے سعودی ویزہ ہولڈرز کی مملکت واپسی پر عائد پابندی ہٹا دی گئی ہے، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔جس کے بعد ان 20 ممالک کے ویزہ ہولڈرز سعودی عرب واپس جا سکیں گے۔

ان 20 ممالک میں پاکستان کے علاوہ یو اے ای،بھارت، ارجنٹائن، لبنان، مصر، ، جرمنی، امریکا، انڈونیشیا،برازیل، پرتگال،آئرلینڈ، اٹلی، برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقا، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس اور جاپان شامل ہیں۔سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے مطابق ایسے تارکین وطن جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہیں، وہ براہِ راست فلائٹس کے ذریعے سعودیہ واپس آ سکتے ہیں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے