کراچی . سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈکا کا رپوریٹ بر یفنگ سیشن پاکستان سٹاک ایکسچینج کر اچی میں منعقد ہوا جس میں منیجنگ ڈائر یکٹر ایس این جی پی ایل علی جے ہمدانی نے تجزیہ کا روں، سرمایہ کا روں اور شئیر ہولڈرز کو 2025 کے ویژن، مالیاتی کارکردگی اور ایس این جی پی ایل کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
تجزیہ کاروں، سرمایہ کاروں اور شئیر ہو لڈرز کی بڑی تعداد نے اس سیشن میں شرکت کی اور ایم ڈی علی جے ہمدانی کی قیادت میں کمپنی کی ٹیم کی طرف سے کی جانے والی بریفنگ میں گہری دلچسپی کا اظہا ر کیا۔ سوئی ناردرن کی طرف سے فیصل اقبال (سی ایف او) سید جوادنسیم (ایس جی ایم)، قیصر مسعود (ایس جی ایم) اور امتیاز محمود (کمپنی سیکرٹری) بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سوئی ناردرن کی منیجمنٹ کے ارکان نے حاضرین کو کمپنی کے ویژن اور مشن، تاریخ،تازہ ترین مالیاتی نتائج سے آگا ہ کیا۔ اور یہ بھی بتا یا گیا کمپنی کی شاندار تاریخ 50 سال سے زائد عرصہ پر محیط ہے کمپنی پنجاب، خیبر پختون خواہ، اسلام آباد اور آزادکشمیر میں تقریباْ 1 لاکھ 45 ہزار کلومیٹر کے زائد وسیع نیٹ ورک کے زریعے 70 لاکھ سے زائد صارفین کی خدمت کرنے والی سب سے بڑی گیس کمپنی ہے۔ملک کی مجموعی توانائی میں کمپنی کا حصہ تقریباْ 30 فیصد ہے جبکہ گیس کے شعبے میں اس کاحصہ تقریباْ 70 فیصد ہے۔جس میں G RLNکی فر اہمی بھی شا مل ہے۔تا کہ ملک کی تو نا ئی کی طلب کو پورا کیا جا سکے۔
منیجنگ ڈائر یکٹر نے کمپنی کے منا فعے پر رو شنی ڈالی جس میں 2019-20 میں کمپنی کے6ارب رو پے کے منا فع کے با رے میں بتا یا۔جبکہ ما لی سال 2020-21 کی پہلی سہ ماہی کا منا فع1.9 ارب رو پے سے بڑھ کر 3.2 ارب رو پے ہو گیا ہے۔جس کی وجہ شر ح سو د میں کمی اورUFG میں نمایا ں کمی ہے۔جو کہ کمپنی کی کا رکر دگی کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کر تی ہے۔
ایم ڈی نے کہا کہ ملک کی مقا می گیس کی سپلائی مسلسل کم ہو رہی ہے۔اب تقریبا 55 فیصد گیس RLNG پر مشتمل ہے۔اسی وجہ سےRLNG پر انحصار متبا دل ایندھن کے مقابلے میں سستا ہو نے کی وجہ سے اضا فہ ہو تا رہے گا۔حکومت پا کستا ن گیس کی اوسط لا گت متعارف کر نے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔جو عو ام کے لئے RLNG کی قیمت کو کم سے کم کر ے گی۔
کمپنی کے مستقبل کے منصوبو ں کے با رے میں بر یفینگ دیتے ہو ئے کمپنی کی مینجمنٹ نے کمپنی کے مستقبل کے ویژن اور اہداف کو اجاگر کیا۔جس میں مو جو دہ کا روبا ر میں کا رکر دگی کو بڑ ھا نے کے لئے جدید ٹیکنا لو جی کے استعمال کو بڑ ھا نا،ڈھا نچے کی مسلسل اپ گر یڈیشن اور بحالی،کسٹمر سروسزمیں مزید بہتری اور ای کچہری کے ذریعے شکا یا ت کا ازالہ، جیسے اقدا مات کا ذکر کیا۔
انہو ں نے کہا کہ کمپنی کی جا نب سے ڈیجیٹلائزیشن کے اقدا ما ت کے با رے میں آگا ہ کیا تا کہ صارفین کو ان کی دہلیز ہر سہو لیا ت فر اہم کی جا سکیں انہو ں نے مز ید بتا یا کہ صارفین کمپنی کے سرکا ری سو شل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے اپنی شکا یا ت درج کرا سکتے ہیں۔ ایم ڈی ایس این جی پی ایل نے انسانی وسا ئل کی صلا حیتو ں کو اجا گر کر نے اور مر دوخواتین کی بر ابر ی کی اہمیت پر زور دیا۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام