صفحہ اول / شہر شہر / کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پرآوارہ کتوں کا مٹرگشت؛ پروازحادثے سے بچ گئی

کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پرآوارہ کتوں کا مٹرگشت؛ پروازحادثے سے بچ گئی

کراچی – جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پرآوارہ کتے مٹرگشت کرتے ہوئے نظرآئے جس کے باعث پرواز حادثے سے بچ گئی۔ میڈیا کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پرآوارہ کتے مٹرگشت کرتے ہوئے نظر آئے۔ آوارہ کتے خوراک کی تلاش میں کراچی ایئرپورٹ کے رن وے اورایپرن ایریا میں داخل ہوگئے۔ کتوں کی موجودگی کے وقت نجی ایئرلائن کی پروازاسلام آباد کے لیے ٹیک آف کررہی تھی۔

کتوں کے ایئرپورٹ کے حساس مقام پرداخل ہونے سے سول ایوی ایشن انتظامات کی قلعی کھل گئی۔ ایئرپورٹ رن وے پرٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والے جہازوں کوحادثہ بھی پیش آسکتا تھا۔ کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ موقع پرموجود برڈ شوٹرنے انتہائی تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے کتوں کو ماردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے