صفحہ اول / شہر شہر / محمد یعقوب شیخ کاNA115سے الیکشن لڑنے کا اعلان

محمد یعقوب شیخ کاNA115سے الیکشن لڑنے کا اعلان

جھنگ . سابق ایم پی اے جھنگ و امیدوار برائے این اے 115 فرزند جھنگ، شہنشاہ تعمیرات الحاج محمد یعقوب شیخ کی جانب سے اہلیان جھنگ کیلئے گرین ووڈ سٹی میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

افطار پارٹی میں حضرت مولانا پیر عبدالرحیم نقشبندی آف چکوال نے خصوصی دعا کروائی اور محمد یعقوب شیخ کی دستار بندی بھی کی جبکہ ملک کے معروف نعت خواں شہباز قمر نے آقائے دو جہاں کی بارگاہ اقدس میں نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

افطار پارٹی میں پیر سید فضائل سلطان بخاری آف ویڑھ شریف ، سابق ایم پی اے مہر محمد نواز بھروانہ ، مہر خدا بخش بھروانہ ، شیخ محمد یونس ، سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری سلطان محمود، ملک نوید نواز ، شیخ محمد عثمان ، ملک اختر سمیت وکلاءبرادری ، صحافی برادری سکھ و کرسچئیین کمیونٹی ، انجمن تاجران ، جھنگ چیمبر ، شہر بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت حلقہ این اے 115 اور پی پی 126 سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم و نائب ناظمین، ووٹرز اور سپورٹرز نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر الحاج محمد یعقوب شیخ نے شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے اہلیان۔جھنگ کی پرزور فرمائش پر جھنگ کی تعمیر و ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کرنے اور سالوں سے التواءکا شکار ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے جھنگ کے شہری حلقہ این اے 115 سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کر دیا جس کا شرکاءنے تالیاں بجا کر بھرپور خیر مقدم کیا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے