صفحہ اول / شہر شہر / وفاق اور پنجاب دونوں جگہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی،حمزہ شہباز

وفاق اور پنجاب دونوں جگہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی،حمزہ شہباز

لاہور. پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہوچکی، وفاق اور پنجاب دونوں جگہ عدم اعتماد کامیاب ہو گی۔

ن لیگی رہنما حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے پر اپنے بیان میں کہا کہ صوبے میں تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے کیلئے اپوزیشن کی تیاری مکمل ہے، کسی امپائر پر نہیں عوام پر یقین رکھتے ہیں۔ معاملے پر لیگی رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار اور عمران خان کے دن گنے جا چکے، پنجاب کے عوام کرپشن سے تنگ آچکے ہیں، اب ان کی بری گورننس سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، عثمان بزدار کا عمران خان کے ساتھ جانا ضروری ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے