لاہور . وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لے آئی، تحریک جمع ہونے کے بعد وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے۔
وفاق کے بعد اپوزیشن نے پنجاب میں بھی محاذ سنبھال لیا، اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی۔ تحریک مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی رانا مشہود ، سمیع اللہ خان ، میاں نصیر اور دیگر نے جمع کروائی۔
عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن کے اراکین کے دستخط بھی موجود ہیں،عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے چودہ دن میں سپیکر اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔ لیگی رکن اسمبلی رانا مشہود نے عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کی تصدیق کر دی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے، پرویز الہی نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ، قانونی ضابطے اور اسمبلی رولز پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام