صفحہ اول / پاکستان / نیشنل پریس کلب انتخابات،تین بڑے گروپس کے مابین کانٹے کامقابلہ جاری

نیشنل پریس کلب انتخابات،تین بڑے گروپس کے مابین کانٹے کامقابلہ جاری

اسلام آباد ۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات کا عمل پُر امن طور پر جاری ہے ،جسمیں تین بڑے دھڑے جن میں‌ جرنلسٹ پینل ، آزاد گروپ اور نیشنل جر نلسٹ گروپ شامل ہیں کے مابین کانٹے کا مقابلہ جاری ہے اورانتخابات میں اٹھائیس سو سے زائد ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ،ووٹنگ کا عمل صبح نو بجے سے جاری ہے جو شام سات بجے رات تک جاری رہے گا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹ پینل ، آزاد جر نلسٹ اور نیشنل جر نلسٹ گروپس کی جانب سے مکمل نشستوں پر پینلز اور آزاد حیثیت میں امیدوار مختلف نشستوں پر آمنے سامنے ہیں جن میں صدر کیلئے سات ، سیکرٹری کیلئے چار ، فنانس سیکرٹری کی نشست پر چار امیدوار مد مقابل ہیں جب کہ تین بڑے گروپوں میں کانٹے کا مقابلہ افضل بٹ گروپ جر نلسٹ پینل کا پلڑا بھاری ہے ،آزاد جرنسلٹ گروپ اور نیشنل جرنلسٹ گروپ تیاری کےساتھ میدان میں موجود ہیں ۔

الیکشن کمیٹی کے مطابق انتظامات کو ایک روز قبل ہی حتمی شکل دے دی گئی تھی صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے لئے سات امیدوار میدان میں ہیں جن میں انور رضا ، اظہر سید ، جاوید ملک ، خضر حیات کلاسرا، شکیل احمد قرار ، شہزاد رضا اور سید اشتیاق بخاری شامل ہیں ۔

سیکرٹری کی نشست پر چار امیدوار عبد الحمید لنگرآ، عابد ہاشمی ، ڈاکٹر سعدیہ کمال ، خلیل احمد راجہ شامل ہیں وائس صدر کیلئے 13اور ویمن نائب صدر کیلئے چار اُمیدوار میدان میں ہیں جب کہ جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ کیلئے 12اور جوائنٹ سیکرٹری ویمن کیلئے 4امیداوار ، فنانس سیکرٹری کی نشست پر چار امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں ۔

الیکشن کمیٹی نے انتظامات کو حمتی شکل دیتے ہوئے پریس کلب کے تمام کمروں کو سیل کر دیا ہے اور کسی غیر متعلقہ افراد کو اند ر جانے کی اجازت نہیں ہے اور پارکنگ کیلئے بھی اسلام آباد ٹریفک کی خدمات لی گئی ہیں ،اور سیکورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہی ہے ۔

نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے دوران جمعہ کے باعث نماز و طعام کا بھی وقفہ کیا جائے گا ، تمام گروپس کی جانب سے الیکش کمیٹی پر بھر پور اعتماد کا اظہا ر کرتے ہوئے الیکشن میں اپنی اپنی فتح کے دعوے کے جارہے ہیں اور اس وقت نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میلے کا ساماں ہے اور جرنلسٹ ووٹر ز کے ساتھ ساتھ گروپس کے حمایتی بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں ،پولنگ کا عمل جاری ہے اور رات سات بجے پولنگ کا وقت ختم ہوجائےگاجس کے بعد ووٹعوں کی گنتی کا مرحلہ شروع ہو گا اور نتائج رات گئے آنے کی توقع ہے ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے