صفحہ اول / شہر شہر / اسلام آباد،چہلم امام حسین ؑ کے مرکزی جلوس میں ہزاروں‌عزاداران کی شرکت

اسلام آباد،چہلم امام حسین ؑ کے مرکزی جلوس میں ہزاروں‌عزاداران کی شرکت

اسلام آباد . کربلا کے دشت میں دین اسلام کی حفاظت اور سربلندی کے لئے امام حسین علیہ السلام کی دی ہوئی قربانی کی یاد آج بھی زندہ ہے اور اسی یاد کو تازہ کرنے کے لئے پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں بمطابق 19صفر المظفر کے روز شہدائے کربلا کے چہلم حضرت امام حسینّ کے مرکزی جلوس میں ہزاروں‌عزاداران شریک ہیں.

چہلم حضرت امام حسین ؑ کا مرکزی جلوس علم ،ذوالجناح و تعذیہ جی سکس ٹو امام بارگاہ اثناء عشری سے ساڑھے گیارہ بجے کے قریب بعد از مجلس عزا برآمد ہوکراپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے جو اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا بعد از نماز مغرب امام بارگاہ جی سکس ٹو اثناء عشری پہنچ کراختتام پذیر ہو گا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں‌کی جانب سے چہلم کے جلوس کے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں اوراسلام آباد میں موبائل سروس کی عارضی بندش کے ساتھ ساتھ جلوس کےروٹ سے ملحقہ تمام راستوں‌کو خار دار تاروں، کنٹینرز،کناتوں اور رکاوٹوں کھڑی کرکے بند کیا گیاہے اور پولیس اور کمانڈوز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جو اپنے فرائض ذمہ داری کے ساتھ ادا کر رہے ہیں .

اس موقع پر مقامی امام بارگاہ انتظامیہ واسکاوٹس کی جانب سے جلوس میں شامل ہونے والے تمام عزاداران کی جامع تلاشی لی جارہی ہے علاوہ ازیں کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے جلوس کی سیف سٹی کیمروں،سمارٹ کار،سرویلنس کیمروں اور ڈرون کیمروں کے ذریعے مکمل طور پر نگرانی بھی کی جارہی ہے .

جلوس میں شریک ہزاروں مردو خواتین بچے بوڑھے عزاداران نوحہ خوانی وسینہ کوبی میں مصروف ہیں اور اس موقع پر زنجیر زنی بھی کی گئی ،جلوسوں کی گزر گاہوں پر مختلف مقامی تنظیموں‌کی جانب سےشربت ،دودھ اور پانی کی سبیلوں اور لنگر کیمپس کا خصوصی انتظام کیا گیا.

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے