جھنگ . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی نے عہدے کا چارج سنبھال لیااور فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے ،انہیں حسب الحکم IGP پنجاب لاہو ر بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ تعینات کیا گیا ہے ۔
ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کاپولیس لائن جھنگ پہنچنے پر جھنگ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی.ڈی پی او جھنگ نے یادگار شہداءپر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءپولیس کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔
پولیس افسران سے تعارف کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ میں محنت،ایمانداری اورمیرٹ پر یقین رکھتا ہوں اور آپ سب سے بھی یہی امید کروں گا کہ آپ اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری اور احسن طریقے سے سر انجام دیں گے ۔
حسن اسد علوی نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس ضلع جھنگ کو امن کا گہوارہ بنانا ہے ۔ میرایہ عزم ہے کہ ہم کمزور طبقات کے سرپرست کے طور پر کھڑے ہوں ۔عوام کے اعتماد کو حاصل کرنے کیلئے ہمیں اپنے فرائض کی بجا آوری میں میرٹ ،سخت محنت اور ایمانداری کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے اور تمام پولیس افسران و ملازمان اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دیں ۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام