صفحہ اول / کھیل اور کھلاڑی / رمیز راجا اور اسد علی خان پی سی بی کے ممبر گورننگ باڈی نامزد

رمیز راجا اور اسد علی خان پی سی بی کے ممبر گورننگ باڈی نامزد

اسلام آباد ۔ معروف کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر رمیز راجا اور اسد علی خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے بورڈ آف گورنرز کا رکن نامزد کردیا گیا۔وزارت بین الصوبائی رابطہ سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے بحیثیت پیٹرن اِنچیف پی سی بی رمیز راجا اور اسد علی خان کو 3 سال کی مدت کے لیے بورڈ آف گورنر کا رکن نامزد کردیا۔

نوٹیفکیشن وزرات بین الصوبائی رابطہ کی جان سے جاری کیا گیا ہے، اسد علی خان کی نامزدگی تین سال پہلے احسان مانی کے ساتھ پیٹرن کی جانب سے کی گئی تھی، اب بھی رمیز راجہ کے ساتھ اگلے تین سال کی مدت کے لیے گورننگ بورڈ کا حصہ ہوں گے۔گورننگ بورڈ میں وزیر اعظم کی جانب سے نامزدگیوں کی بعد چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا جس میں رمیز راجا کو چیئرمین پی سی بی منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے