صفحہ اول / کھیل اور کھلاڑی / قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیزسے وطن واپس پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیزسے وطن واپس پہنچ گئی

لاہور . قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیزسے وطن واپس پہنچ گئی، ہیڈ کوچ مصباح الحق جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیزسے وطن واپس پہنچ گئی۔ اسکواڈ جمیکا سے لندن کے راستے لاہور پہنچا، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریزمیں 0-1 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ سیریز1-1 سے برابررہی تھی۔

قومی اسکواڈ میں شامل بولرزیاسرشاہ اورنسیم شاہ کیریبین پریمیرلیگ میں شرکت کے سبب وطن واپس نہیں آئے جبکہ محمد عباس اور اظہرعلی انگلش کاﺅنٹی کھیلنے کے لیے جمیکا سے انگلینڈ میں رہیں گے، ہیڈ کوچ مصباح الحق جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے