صفحہ اول / پاکستان / ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 95 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 95 افراد جاں بحق

اسلام آباد . ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 95 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 415 ہوگئی،پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 44 ہزار 341 ہوگئی۔

جمعہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 86 ہزار 578، سندھ میں 4 لاکھ 27 ہزار 37، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 59 ہزار 483، بلوچستان میں 32 ہزار 14، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 795، اسلام آباد میں 97 ہزار 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 31 ہزار 478 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 75 لاکھ 20 ہزار 285 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 496 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 26 ہزار 82 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 515 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 95 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 415 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 706، سندھ میں 6 ہزار 766، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 884، اسلام آباد میں 860، بلوچستان میں 338، گلگت بلتستان میں 172 اور آزاد کشمیر میں 689 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے