صفحہ اول / شہر شہر / تعلیمی اداروں میں محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے ٹریننگ سیشن کا آغاز

تعلیمی اداروں میں محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے ٹریننگ سیشن کا آغاز

جھنگ ۔ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے ٹریننگ سیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ جھنگ سٹی میں طلباءکو ہاﺅس ہولڈ ایمرجنسیز سے نمبرآزما ہونے کی تربیت دی گئی۔

تربیتی سیشن کے دوران سول ڈیفنس آفیسر اسد سلیمان نے بیسک فائر سیفٹی اور دیگر ایمرجنسیز کے حوالہ سے مفید لیکچرز دیئے۔انہوں نے کہا کہ ایسی آگاہی اور تربیتی ورکشاپ کاانعقاد کا مقصد لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اورہنگامی حالات کے باعث رونما ہونے والے حادثات کی روکتھام کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی احکامات کے تحت ٹریننگ سیشن کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے، ہنگامی حالات میں اپنی اور دوسروں کی حفاظت کےلئے سول ڈیفنس ٹریننگ سیشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ جھنگ سٹی کے طلباءنے محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے منعقدہ تربیتی و آگاہی پروگرام کو خوب سراہا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے