صفحہ اول / شہر شہر / الیکشن کمیشن کے احکامات پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،وزیر داخلہ عطا تارڑ

الیکشن کمیشن کے احکامات پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،وزیر داخلہ عطا تارڑ

جھنگ . صوبائی وزیر داخلہ عطاءاللہ تارڑ نے ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفس جھنگ میں پولیس افسران کیساتھ کرائم میٹنگ کی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ جناب عطاءاللہ تارڑ کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے صوبائی وزیر داخلہ کو سکیورٹی انتظامات کی بابت بریفنگ دی،اس موقع پرصوبائی وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریپ کیسز بالخصوس چھوٹے بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے جرائم کی روک تھام میں سخت ایکشن لئے جائیں۔اسلحہ کی نمائش او رہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور بلا امتیاز کاروائیوں کو جاری رکھا جائے۔ کریمینلز گینگز کے خلاف متحرک کردار ادا کیا جائے۔

صوبائی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت قائم رکھا جائے۔اور الیکشن کمیشن کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔

صوبائی وزیر داخلہ نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن اور محرم الحرام کے سکیورٹی پلان اور انتظامات کو جلد مکمل کیا جائے۔میٹنگ کے اختتام پر صوبائی وزیر داخلہ نے جھنگ پولیس کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے