صفحہ اول / پاکستان / عمران خان نے پارٹی ملازمین کے نجی اکاؤنٹس میں بھاری رقوم منگوائی، مریم اورنگ زیب

عمران خان نے پارٹی ملازمین کے نجی اکاؤنٹس میں بھاری رقوم منگوائی، مریم اورنگ زیب

لاہور . ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کرنے کے باوجود 8 والیمز کو چھپایا جا رہا ہے، ‎عمران خان نے پارٹی ملازمین کے نجی اکاؤنٹس میں بھاری رقوم منگوائی ہیں، ان کا ریکارڈ بھی ابھی تک سامنے نہیں آیا.

‎عمران خان کے برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، فن لینڈ سمیت غیرملکی بینکوں میں اکاؤنٹس کی تفصیل بھی ابھی آنا باقی ہے، ‎الیکشن کمشن روزانہ کی بنیاد پر فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کرے، 7 سال سے زیر التوا مسئلے پر قانون اور انصاف کے تقاضے بلا تاخیر پورے کئے جائیں۔

مریم اورنگزیب نے فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ‎عمران خان کی جعلسازی کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت سامنے آگیا۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ شوکت خانم کے ڈونرز کو پی ٹی آئی ڈونر ظاہر کر کے اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں شامل کرنا خوفناک انکشاف ہے، ‎عمران خان نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا جرم کیا، ‎شوکت خانم کے ڈونرز کا اعتراض سنگین معاملہ ہے کہ ان کے چندے کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎الیکشن کمشن اس مجرمانہ انکشاف کے بعد فارن فنڈنگ کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سُنے اور کاروائی لائیو ٹیلی کاسٹ کی جائے، ‎فارن فنڈنگ کیس میں 8 والیمز اِس لئے چھپائے جا رہے ہیں کہ خیرات کے پیسے کو سیاسی فنڈ میں تبدیل کیا گیا، عمران خان کی کرپشن، منی لانڈرنگ اور غیرملکی غیرقانونی سرمائے کی تفصیل خفیہ رکھی جا رہی ہے، ‎الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق اسٹیٹ بینک سمیت تمام دستاویزات کو پبلک کیا جائے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے