سرینگر ۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی کارروائی کے دوران دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے چوگام میں فوجی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔
بھارتی فوج نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی اور موبائل فو ن انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا ہے ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں تلاشی کارروائی جاری تھی۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام