جھنگ . جھنگ کے سپوت نے پانچ ملکی مکش مارشل آرٹس مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا.جس پرڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے افغانستان میں منعقد ہونے والے پانچ ملکی مکس مارشل آرٹس کے مقابلہ جات میں نمایاں کارکردگی اورفتح حاصل کرنے پر جھنگ کے پنڈی محلہ کے رہائشی زین قریشی کو اپنے دفتر بلا کر مبارکباد دی اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق زین قریشی کو افغانستان میں منعقد ہونے والے پانچ ملکی مکس مارشل آرٹس کے مقابلہ جات میں نمایاں کارکردگی اورفتح حاصل کرنے پرگولڈ میڈل سے نوازہ گیا ۔
زین قریشی نے 19اگست 2022کو منعقدہ مارشل آرٹس کے مقابلہ جات میں افغانی کھلاڑی نعمت نوری کو شکست دے کر جھنگ کا نام روشن کیا۔ ڈپٹی کمشنرنے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ زین قریشی کی فتح پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر جھنگ کےلئے ایک تحفہ ہے۔انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ زین قریشی کی مستقبل میں کامیابیوں کےلئے دعا گو ہیں۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام