صفحہ اول / پاکستان / آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم ہاؤس آمد

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم ہاؤس آمد

اسلام آباد . دورہ چین سے قبل آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا۔ جہاں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کے درمیان مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق چین کے دورے سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے