جھنگ . ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے ایوب چوک تا علی آباد بھکر روڈ کی توسیع کے منصوبہ پر کام کی رفتار کا جائزہ اور تجاویزات کو ہٹانے کے حوالہ سے سائٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ ہائی وے ، ریونیو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی ترقی کےلئے مزکورہ سڑک کو کشادہ کیا جا رہا ہے تاکہ عوام ترقیاتی منصوبے سے مستفید ہوسکیں.
انہوں نے کہا کہ سڑک کی کشادگی کے منصوبہ کی تکمیل کےلئے تجاوزات کا خاتمہ نا گزیر ہے جس پر میرٹ کے تحت کاروائی مکمل کی جائے گی اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت میں حائل رکاوٹوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ دستیاب وسائل کو دانشمندی سے استعمال کرتے ہوئے عوامی بہبود اور شہری خوبصورتی کے منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کئے جائیں گے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام