اسلام آباد ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ بھارت نام نہادجمہوریہ ہونے کا دعوی کرتا ہے لیکن 74 سال سے اقوام متحدہ کی قرادادوں پر عمل پیرا ہونے سے انکاری ہے اور کشمیر پر غاصبانہ تسلط جما رکھا ہے،دنیا کو ہندوستان کا سیاہ چہرہ نظر آنا چاہیے،ہندوستان نے 9 لاکھ قابض فوج اور آر ایس ایس کے غنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کو محصور کیا ہوا ہے۔
بدھ کے روز ہندوستان کے نام نہاد یوم جمہوریہ کشمیریوں کے یوم سیاہ کے حوالہ سے خصوصی پیغام میں کہا کہ بھارت جمہوری ملک ہونے کا راگ تو الاپتا ہے لیکن درحقیقت انتہا پسند ریاست ہے،ہندوستان نے 74 سال سے کشمیریوں کو استصواب رائے سے محروم رکھا ہوا ہے،ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر ظلم و بربریت جاری رکھی ہوئی ہے۔
سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ دنیا کو ہندوستان کا سیاہ چہرہ نظر آنا چاہیے،ہندوستان نے 9 لاکھ قابض فوج اور آر ایس ایس کے غنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کو محصور کیا ہوا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیری دنیا میں جہاں بھی ہیں بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں،ہندستان مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 اور 35اے کو ختم کر کے اب وہاں کی ڈیمو گرافی تبدیل کررہا ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام